ابنا: بابری مسجد کی شہادت کے پس پشت امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور ایک امریکی کمپنی تھی اور انہوں نے اس مقصد کے لئے بہت بھاری رقم دی تھی‘ مسجد شہید کرنے کا ٹھیکہ ویشوا ہندو پریشد کو دیا گیا تھا‘ یہ ہولناک انکشاف ایودھیا کے مہنت یوگل کشور شاستری نے بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل جج وریندر کمار کی عدالت میں کیا۔شاستری نے عدالت کو بتایا کہ جب ان کی ملاقات اس وقت کے وزیراعظم نرسہماراوٴ سے ہوئی تو سشل منی نے انہیں بتایا کہ ویشوا ہندو پریشد نے بابری مسجد شہید کرنے کے لئے امریکی خفیہ ایجنسی اور ایک امریکی کمپنی سے کروڑوں روپے لئے ہیں۔ایودھیا کے مہنت یوگل کشور شاستری کئی برس وی ایچ پی کے ممبر اور لیڈروں کے انتہائی قریب رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110